Livestock & Dairy Development Department

GOVERNMENT OF BALOCHISTAN

News & Event Detail

8/15/2022

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک واشک جناب ڈاکٹر جمیل احمد عیسیٰ زئی وٹرنری آفیسران ودیگر اسٹاف کے ساتھ ضلع واشک میں مون سون کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مالداروں میں محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کی طرف سے مفت ادویات تقسیم کیا جارہا ہے
واشک، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک واشک جناب ڈاکٹر جمیل احمد عیسیٰ زئی وٹرنری آفیسران ودیگر اسٹاف کے ساتھ ضلع واشک میں مون سون کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مالداروں میں محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کی طرف سے مفت ادویات تقسیم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ انہی علاقوں میں موجود محکمہ لائیو اسٹاک کے سول ہسپتال اور ڈسپنسری کو ادویات فراہم کررہے ہیں تاکہ تمام مالداروں کے مال ومویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسیئن اور علاجِ معالجہ بہترین انداز میں ہوسکے ضلع واشک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جن میں ناگ ، شیرینزہ ، گورگی سمیت رخشان کے مختلف ایریا کے مالداروں کو محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان ، کمشنر رخشان ڈویژن جناب میر سیف اللہ کھیتران، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک رخشان ڈویژن جناب ڈاکٹر محمد اسماعیل سمالانی اور ڈپٹی کمشنر واشک جناب حبیب اللہ خان موسیٰ خیل کی ہدایات کے مطابق مفت ادویات تقسیم کیا جارہا ہے اور انہی علاقوں میں مالداروں سے ملاقات کرکے ان سے علاقے میں بارشوں سے مال و مویشیوں کے نقصانات اور پھلنے والے بیماریوں سے متعلق معلومات حاصل کی مزید ان کو علاقوں میں کسی بھی قسم کی بیماری پھلنے پر محکمہ لائیو اسٹاک کے زمہ داروں سے رابطہ اور اپنے مال ومویشیوں کو بر وقت ویکسیئن اور علاجِ معالجہ کرنے اور مزید نقصانات سے بچنے کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہیں ۔
Back to List