Livestock & Dairy Development Department

GOVERNMENT OF BALOCHISTAN

News & Event Detail

4/12/2023

سیکریٹری لائیو اسٹاک بلوچستان جناب ارشد بگٹی صاحب نے بھاگناڑی کیٹل فارم اوستہ محمد کا دورہ کیا
جعفرآباد۔ سیکریٹری لائیو اسٹاک بلوچستان جناب ارشد بگٹی صاحب نے بھاگناڑی کیٹل فارم اوستہ محمد کا دورہ کیا اس موقع پر سپرینڈنٹ کیٹل فارم جناب ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ صاحب نے اپنے تمام آفیسران سمیت انکا استقبال کیا ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ صاحب و تمام ویٹرنری افسران کے ہمراہ فارم کا وزٹ کروایا اور جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا جناب ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ صاحب نے اپنے اپنے تمام مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔ سیکریٹری جناب ارشد بگٹی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیٹل فارم اوستہ محمد کو مزید بہتر بنانے کیلئے پوری کوشش کرینگے اور انکا کہنا تھا ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ صاحب سمیت تمام ویٹرنری افسران کی محنت قابل تحسین ہے انکی بدولت آج فارم بہتری کی طرف گامزن ہے مزید انھوں نے امید دلائی کہ رسک الاؤنس کے لئے بھرپور کوشش کرینگے
Back to List