Livestock & Dairy Development Department

GOVERNMENT OF BALOCHISTAN

News & Event Detail

4/27/2023

بلوچستان میں کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ،چمن کا نوجوان قصاب ہلاک
*کوئٹہ () کانگو وائرس کے باعث نوجوان قصاب ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ہسپتال میں داخل ۔ماہرین طب نے کانگو وائرس کی فوری روک تھام کیلئے لائیواسٹاک سے صوبے بھر میں اسپرے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چمن کے رہائشی نوجوان قصاب نصیب اللہ کو 19اپریل کو شدیدبخارناک اور منہ سے خون آنے پرفاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم ہسپتال لایا گیاجہاں مریض کا ٹیسٹ کیا گیااور کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد مریض کا علاج شروع کیا گیا ہسپتال میں سات روز زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز وہ جان کی بازی ہار گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی اس سلسلے میں فاطمہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کے دو مریضوں کو ہسپتال لایا گیا تھا ایک مریض نصیب اللہ کا تعلق چمن سے جو پیشے کے لحاظ سے قصاب تھا اور دوسرا عبدالولی خان جو افغانستان کے علاقے لشکر گاہ سے لایا گیا دونوں مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد علاج شروع کر دیا تھا تاہم نصیب اللہ کے پلیٹلیٹس کم ہونے کےباعث حالت تشویشناک ہو گ
Back to List