Livestock & Dairy Development Department

GOVERNMENT OF BALOCHISTAN

News & Event Detail

8/16/2023

ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار زادہ میر قاسم سرپرہ نے لائیو اسٹاک آفس مستونگ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب
(وائـســـــــں آف مستــــــونگ) مستونگ۔ضلع مستونگ کے اکثر لوگوں کا زریعہ معاش مالداری اور زمینداری سے وابستہ ہے اور یہی شعبے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر بدقسمتی سے گزشتہ سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کے باعث دونوں شعبے کافی متاثر ہوئے جس سے لوگوں کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں محکمہ لائیو اسٹاک مالداروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر مالداروں کی بحالی کیلئے کام کریں تاکہ مالداری کا شعبہ واپس اپنے پرانے پوزیشن پر آجائے اور لوگوں کا گزربسر ہو ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار زادہ میر قاسم سرپرہ نے لائیو اسٹاک آفس مستونگ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں لائیواسٹاک آفس کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران یوسی چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ بنگلزئی میر عظیم جان بنگلزئی علی احمد کرد حاجی نور احمد بنگلزئی محمد ابراھیم قدرت اللہ کرد عبدالسلام کرد بابل شاہوانی مقصود احمد نیچاری و دیگر انکے ہمراہ تھے اس موقع پر لائیواسٹاک کے دفتر پہنچنے پر محکمہ لائیواسٹاک مستونگ کے لائیواسٹاک آفیسر ڈاکٹر شیراحمد وول ریسرچ آفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق آبیزئی فارم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نوراحمد ریکی ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد ایوب ترین نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور لائیواسٹاک مستونگ کے مختلف شعبوں ڈیری فارم ،وول ریسرچ سینٹر ،میڈیسن اسٹور ،لیبارٹری ،تخم ریزی سینٹر و دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرایا اور متعلقہ شعبوں کے انچارج آفیسران نے چیئرمین اور مہمانوں کو لائیواسٹاک کے انسداد کار اور یہاں مالداروں کو ریلیف فراہم کرنے اور انکے جانوروں کی تیمارداری کے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا دری اثناء محکمہ لائیواسٹاک کے زیر اہتمام بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں یاد گاری شیلڈز اور تعریفی اسناد دینے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا
Back to List