Livestock & Dairy Development Department

GOVERNMENT OF BALOCHISTAN

News & Event Detail

8/17/2023

تحصیل زیدی میں تین روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ برائے مالداران
خضدار:- ( 16اگست ) محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے خضدار کے تحصیل ذیدی میں جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے دوائیاں دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حالیہ بارشوں اور گرمی کی شدید لہر سے متاثرہ جانوروں کو دوائی دی جائے گی ۔ اس سلسلے میں (تین روزہ) فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت 10 سے 15 ہزار جانوروں کو موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے دوائیاں دیئے جائیں گے اور ڈرینچ لگایا جائیگا اس سلسلے میں زیدی کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً کیمپس لگائے جائینگے ۔ آج زیدی میں لگائے گئے کیمپ کا ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے تفصیلی دورہ کیا اور وہاں لائیو اسٹاک کی جانب سے جانوروں کو دوائیاں دینے کے انتظامات اور ڈرینچ لگانے کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری و دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ جانوروں کی افزائش نسل اور انہیں بیماریوں سے بچائو کے لئے علاج بے حد ضروری ہے جن لوگوں کے روزگار کا انحصار مال مویشی پر ہے تاکہ ان کو ریلیف مہیا کیا جاسکے اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک یہ خدمات پیش کررہی ہے جس سے جانور بیماری لگنے سے بچ جائیں گے ۔ حکومت بلوچستان نے جو پروگرام دیا ہے اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ، سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک ، کمشنر قلات ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر خضدار کے مختلف علاقوں میں جانوروں کو دوائیاں دیئے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں باغبانہ ، نال ، کرخ میں کیمپ لگائی گئی تھیں۔ جس میں بڑی تعداد میں جانوروں کو دوائیاں دیئے گئے ۔ مون سون بارشوں کے بعد جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے دوائیاں اور ڈرینچ لگایا جارہا ہے ۔ مقامی مالداروں کے علاوہ باہر سے آئے ہوئے مال مویشیوں کی وجہ سے بھی کافی بیماریاں پھیلتی ہیں تاہم ہم اپنی طرف سے بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ بیماریوں پر قابو پایا جاسکے ۔ اور جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ ہمارا مقصد متاثرہ علاقوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ مالداروں کو نقصانات سے بچایا اور بروقت ان کے مال مویشیوں کو دوائیاں دیا جاسکے ۔اور لائیو اسٹاک کی جانب سے دیگر تحصیلوں میں بھی کیمپ لگائے جائیں گے ۔ محکمہ ل
Back to List