News & Event Detail
11/26/2024
-
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سے متعلق قائمہ کمیٹی کی اجلاس مولانا ہدایت الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا
-
محکمہ کے افعال ، چیلنجوں اور ممکنہ حل پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی نے مجلس کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا اس وقت صوبے میں 147 سول ویٹرنری اسپتالوں اور 999 ویٹرنری ڈسپنسری موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ999 ویٹرنری ڈسپنسریوں میں 262 بغیر بلڈنگ کے ہیں۔ محکمے میں کل 6452 ملازمین ہیں ، جن میں کیمل مین کی 319 آسامیاں محکمہ خزانہ نے ختم کر دی ہیں ۔
کمیٹی نے محکمے کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ، جن میں مذکورہ مسائل شامل ہیں:
- ناکافی میڈیسن بجٹ: موجودہ میڈیسن بجٹ 36 اضلاع میں جانوروں کی معمول کی بیماریوں کے لیے 48 کروڑ روپے ہے۔ جس میں 10.57 فی جانور سالانہ ، ایک روپے سے کم ایک ماہ فی جانور کیلئے میڈیسن ملتا ہے۔
- ویکسینیشن کا ناکافی بجٹ: ویکسینیشن کیلئے معمول کی 16 متعدی بیماریوں کے لیے 60 ملین روپے کی رقم ۔ 1.32 فی سال فی جانور پر ملتا ہے.
- زمینوں پر قبضے کے مسائل: محکمہ کو کئی اضلاع میں زمینوں پر قبضے کے مسائل کا سامنا ہے ۔
- بجلی کی فراہمی کی کمی: محکمہ بجلی کی فراہمی کی کمی سے دوچار ہے ۔
پرانی عمارتیں، لائیو اسٹاک فارمز ، سی وی ایچز ، سی وی ڈیز ، اور اے ائی سینٹرز کی عمارتیں پرانی ہیں اور ان کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے ۔
ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کمیٹی نے درج ذیل حل تجویز کیے:
بلاک الاٹمنٹ فنڈ کا قیام: وبائی امراض اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ۔
کمیٹی کی تشکیل: ضلعی انتظامیہ اور بورڈ آف ریونیو کے ذریعے تمام اضلاع میں مویشیوں کیلئے کمیٹی کے ذریعے زمین کی حد بندی کرنا ۔
ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسرز کے لئے دفاتر کا قیام
شمسی توانائی پاور سپلائی کی تنصیب، بجلی کی فراہمی کی کمی کو دور کرنے کے لیے سولر سسٹم پر منتقلی ۔
پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش محکمہ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا ۔
چیئرمین مولانا ہدایت الرحمان نے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ کے چیلنجوں پر تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ ہم محکمے کے مسائل کے حل کے ہمہ وقت تیار ہے
لائیو اسٹاک کے وزیر سردار زاد فیصل جمالی نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ محکمہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ، جن میں فیڈنگ کے بجٹ میں اضافہ اور اسے چینلائ
Back to List