Livestock & Dairy Development Department

GOVERNMENT OF BALOCHISTAN

News & Event Detail

6/20/2021

ورلڈ کیمل ڈے مستونگ بلوچستان
مستونگ۔حکومت کی جانب سے لائیواسٹاک کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں بلوچستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں لائیواسٹاک کا شعبہ بہتر کردار ادا کرسکتی ہے جدید فارمننگ و منصوبی بندی اور جانوروں کی صیح دیکھ بال سے لائیواسٹاک کو بہتر و برقرار رکھا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکٹری لائیواسٹاک طیب لہڑی نے مستونگ میں محکمہ لائیواسٹاک کے زیر اہتمام ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں وزیر اعظم کا خصوصی پروگرام برائے کڈ/لیب پروجیکٹ اور اونٹوں کے عالمی دن (World Camel Da) کے موضوع پر پامال حضرات کیلئے منعقدہ تقریب میں کیا تقریب کے مہمان خاص صوبائی سیکرٹری لائیواسٹاک طیب لہڑی ہی تھے انکے علاوہ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ونگ ڈاکٹر غلام رسول تاج ڈائیریکٹر رسرچ ڈاکٹر کامران اختر ڈائریکٹر جنرل فارمز عبدالحمید مستوئی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید احمد ڈویژنل ڈائریکٹر کڈ/لیب ڈاکٹر بشیراحمد ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر بشیراحمد ترین وول رسرچ آفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق آبی زئی فارم منیجر ڈاکٹر عبدالواحد ڈین لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر نصراللہ ڈاکٹر فاروق ترین ڈاکٹر نثاراحمد ڈاکٹر رفیع اللہ کاسی و دیگر ڈاکٹرز اور فارمرز کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ماہر لائیواسٹاک پروفیسر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی نے فارمرز کو اونٹوں کی افزائش بہتر دیکھ بال اور محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے ان پر کیئے گئے رسرچ اقسام اور فواعد کے بارے میں الیکٹرانک میڈیا کے زریعے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی تقریب سے سیکرٹری لائیواسٹاک طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل کامران اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں لائیواسٹاک کہ بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت ہر ضلع میں موبائل ویٹرنری یونٹ قائم کرکے جانوروں کی ویکسینیشن کی جائے گی مالداروں کو 36 کروڑ روپے کے ادیات مفت تقسیم کیئے جائینگے فیلڈ اسٹاف لائیواسٹاک میں اہمیت کا عامل ہے جن کے انسداد کار کو بڑانے کیلئے 250 کے قریب موٹرسائیکلیں دینگے تاکہ وہ فیلڈ پر بہتر انداز میں کام کرکے مالداروں میں جدید فارمننگ اور بہتر منافہ حاصل کرنے کیلئے شعور اجاگر کرینگے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے بیلہ میں لائیواسٹاک کی بہتری کیلئے زمین دیا ہے جس سے محکمے میں بہتری آئے گی اسکے علاوہ جانوروں کو درپیش خوراک کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوول رسرچ کمپلیکس کیلئے بلڈنگ کی منظوری ہوئی ہے جسے جلد تیار اور فنگشنل کرکے ضلع مستونگ کے مالداروں سے اوولز حاصل کیا جائے گا جس سے مالداروں کو مالی فواعد حاصل ہونگے اور مالدار خوشحال ہونگے علاوہ ازیں لنچ کے بعد دوسرے سیشن میں سیکرٹری لائیواسٹاک طیب لہڑی ڈائریکٹر جنرل غلامرسول تاج و دیگر آفیسران نے ضلع مستونگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مالداروں کو جانوروں کے بہتر خوراک کیلئے فی کس 75ہزار روپے کے چیکس دیئے جن سے مالدار اپنے جانوروں کو فربہ کرنے کیلئے خوراک دینگے اسی پروگرام کے تحت لائیواسٹاک کے زمہ داروں نے ضلع مستونگ کے 200 فعال فارمرز کے جانوروں کو ٹیگنگ کی اور ادویات بھی فراہم کیئے ہیں دری اثنا سیکرٹری لائیواسٹاک نے مالداروں سے کہا کہ وہ ان پیسوں کو اپنے جانوروں کی خوراک و بہتر دیکھ بال کیلئے خرچ کریں تاکہ بلوچستان میں لائیواسٹاک کو مزید فعال اور منافہ بخش بنایا جائے پروگرام کے آخر میں مہمان خاص کو سیوینئر پیش کی گئی اور انھوں نے بہتر کارکردگی پر محکمہ لائیواسٹاک کے آفیسروں کو یادگاتی شیلڈ دیئے اور سیونیئر پیش کیا۔۔۔۔
Back to List